افسوس قائد اعظم کے بعد پاکستان کو کوئی مخلص لیڈر نہیں ملا:  فخر امام 

ملتان (  سپیشل رپورٹر‘سماجی رپورٹر ) سنیئر سیاستدان سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ سے نیپا کے 42 مڈ کیریئر مینیجمنٹ کورس کے 14 رکنی وفد کی سربراہ ڈائرکنٹنگ سٹاف ڈاکٹر فائزہ عروج کی قیادت میں ملاقات کی فخر امام نے کہا کہ  افسوس کے قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو آج تک کوئی بھی مخلص لیڈر نہیں ملا جو پاکستان کی حقیقی روح کے مطابق خدمت سر انجام دیتا  کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے  سرکاری افسران  کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں  دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی  اس موقع پر سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، مخدوم سید عون رضا شمسی، رشید عباس خان و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن