راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کوحقوق تک رسائی کے لیے آزاد خودمختار اقلیتی کمیشن کے قیام کے حوالہ سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں سیاسی سماجی قانونی ماہرین سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔کانفرنس کے مقررین میں سینٹر فرحت اللہ بابر ہیومن رائٹس کے رہنما شفیق چوہدری ممتاز قانون دان انیق ضیا ایڈوکیٹ ،ندیم کے جوزفایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نیلسن عظیم نے شریک تھے سینٹر فرحت اللہ بابر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کی رسائی ان کے تحفظات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کو وازرت مذہبی امور کی بجائے وزارت ہیومین رائٹس سے منسلک ہونا چاہیے حقوق کا تعلق جس ادارہ سے ہے کمیشن اسی کے تابع ہو۔ماہر تجزیہ کار انسانی حقوق ڈاکٹر اے ایچ نئیرنے کہا کہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق کی نمائندگی یا رسائی کے لیے ہے تو اس میں نمائندگی بھی اقلیتوں کی ہونی چاہییمتروکہ وقف املاک یا کسی ادارے یا بورڈ کی شمولیت یا نمائندگی نہیں ہونی چاہیے۔