جوبائیڈن مہنگائی، غیر قانونی تارکین وطن کے معاملہ پر ناکام ہوئے: ٹرمپ

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بائیڈن کی پالیسیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن مہنگائی اور غیر قانونی تارکین وطن کے معاملات میں ناکام ہو گئے تھے۔ ہم نے فوری طور پر انتہاپسند بائیں بازو کی پالیسیاں ختم کرنے کرنے کیلئے کام کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے جنوبی سرحدوں سے غیر قانونی دراندازی کی آمد کو روک دیا ہے۔ امریکا میں قانون کی عملداری قائم کی ہے۔ آزادی اظہار رائے پر سنسرشپ ختم، اب امریکا ایک بار پھر آزاد قوم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا صنعت سازی کے شعبے میں بادشاہ بنے گا۔ دنیا میں اب روزگار اور صنعت سازی کیلئے امریکا سے بہتر کوئی ملک نہیں۔علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد سے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سرمایہ کاری پیکیج کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھائیں، امریکہ میں سرمایہ کاری آسمان کو چھو رہی ہے۔ سعودی عرب 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، میرا خیال ہے کہ سعودی عرب ایک ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن