سٹیٹ لائف، فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹیز سکینڈلز، 8310 متاثرین میں لیٹر، چیک تقسیم 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)،  لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور میں پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹر اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب  میں مہمان  خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ اور فارمنائٹس ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈلز کے  8310 متاثرین میں 70 ارب مالیت کے ایلوکیشن لیٹر اور  97 کروڑ مالیت کیچیک  کی تقسیم کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے مذکورہ کیسز میں ہونے والی  ریکوری کو نیب لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری  قرار دیا۔  چیئرمین نیب نے  بزنس کمیونٹی کی سہولت اور  رئیل اسٹیٹ  سے متعلقہ مسائل کے حل   کیلئے نیب لاہور میں بزنس سہولت سیل کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیوٍں کے سہولت سیل  ) Facilitation Cell  (Overseas Pakistanis  کے قیام کی ہدایات بھی جاری کیں۔ تقریب میں چیئرمین نیب نے سٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے 2003  سے پلاٹوں کی ایلوکیشن کے منتظر 6750 متاثرین میں 70 ارب مالیت کے ایلوکیشن لیٹر بذریعہ لیک سٹی ہولڈنگ  جاری کئے اور  کہا کہ نیب اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ  کی کاوشوں سے اسٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی کا لیک سٹی سے الحاق  اور تین سال میں ڈویلپمنٹ مکمل کرکے پوزیشن مکمل کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوٍں کے پراپرٹی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے لاہور میں سہولت سیل کے قیا م کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیب کی کوشش ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ ترجیہی بنیادوں پر مسائل حل ہوٍں۔    ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ 2025  رئیل اسٹیٹ کیلئے  تبدیلی کا سال ہوگا۔  چیئرمین نیب نے سٹیٹ لائف اور فارمنائٹس ہائوسنگ سکینڈلز کی تفتیشی ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور کی نگرانی میں افسران نے انتہائی محدود وقت میں حل کیا جو قابلِ تعریف ہے۔  ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے گذشتہ دو سالوٍٍں کے دوران پانچ تقاریب کے زریعے   26  ہزار متاثرین میں 12  ارب  روپے تقسیم کئے ہیں۔  تقریب کے اختتام پر چیئرمین نیب نے سٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ اور فامنائٹس ہائوسنگ سوسائٹیز کے پیچیدہ کیسز کو حل  کرنے والی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کو تعریفی اسناد پیش کیں اور رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کو سوسائٹی کے کامیابی سے الحاق پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن