راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر)میٹرک فرسٹ اینول2025ء سالانہ امتحان4 مارچ منگل سے شرو ع ہو گا تیاریاں مکمل کرلی گئیں، امتحانی مراکز کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی، بوٹی امفیا کے خلاف جامع حکمت عملی طے کرلی گئی ہے،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام امتحان میٹرک فرسٹ اینول کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری زیر و ٹارلینس پالیسی کے مطابق منعقد کرایا جا رہا ہے،کسی صورت بوٹی مافیا کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا بوٹی مافیا کے خلاف جامع حکمت عملی سے پلان تشکیل دے دیا گیاہے جس سے بوٹی مافیا کا قلعہ قمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اسپیشل برانچ تمام امتحانی مراکز کی خفیہ نگرانی کرے گی اور اپنی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو بھجوائے گی ان رپورٹس کی روشنی میں ملوث امتحانی عملہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی عمل میں لایا جائے گا۔