برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمن میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کو برتری حاصل ہو گئی۔ ایگزٹ پول کے مطابق سی ڈی یو کے رہنما فریڈریخ میئرز جرمنی کے نئے چانسلر بننے کیلئے تیار ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر رہی، سی ڈی یوکو 29 فیصد اور اے ایف ڈی کو 20 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ چانسلر اولاف شولس کی جماعت ایس پی ڈی تیسرے نمبر پر رہی۔ جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو 16 فیصد ووٹ ملے، جرمن چانسلر اولاف شولس نے شکست تسلیم کر لی، گزشتہ سال اولاف کے خلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب ہونے پر جرمنی میں قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں۔