ابوظہبی (سپورٹس رپورٹر) فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 ٹرافی ٹور متحدہ عرب امارات سے شروع ہوگیا۔ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ٹرافی ٹور کا ایشین مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے، امارات میںگزشتہ روز خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ابوظہبی اور العین سمیت متحدہ عرب امارات کے نمایاں مقامات پر ایک شاندار ایونٹ سیریز ترتیب دی گئی ہے۔