خریداری کا بل مانگنے پرملزموں کا دکاندار پرتشدد‘2ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) خریداری کا بل مانگنے پرملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے پان شاپ سے کھانے پینے کی اشیاء لیں۔دوکاندار یاسین نے پیسوں کا مطالبہ کیاتو ملزمان نے  تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش بٹ ،زبیر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔متاثرہ شہری کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان زبیر بٹ، آکاش بٹ، زید بٹ، نومی مسیح اور 7 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن