گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک آگاہی کیمپ، صوبائی وزیر صحت کی شرکت

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور مقامی نمائندگان،سول سوسائٹی نمائندگان اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آگاہی کیمپ کے موقع پر شہریوں میں مفت ہیلمٹس،روڈ سیفٹی گائیڈز اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر وزیر صحت پنجاب اور سی ٹی او گوجرانوالہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے بچا ئوکا واحد حل ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہے، موٹرسائیکلسٹ کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں،کیونکہ سر کی چوٹ جان لیوا ہوتی ہے اور اس سے بچائو کا واحد حل ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ ہیلمٹ کا استعمال ہے۔

ای پیپر دی نیشن