استنبول میں زلزلے کے دوران ایک شخص کی بالکونی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں استنبول میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک شخص کو بالکونی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ استنبول میں زیادہ شدت کا زلزلہ آیا تو مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کے لمحات دیکھنے میں آئے۔ زلزلے کے فوراً بعد رہائشی گھروں سے چیخ و پکار کے درمیان سڑکوں پر نکل آئے۔استنبول کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے میں 151 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیشتر نے استنبول میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے بچنے کے لیے کھڑکیوں اور بالکونیوں سے چھلانگ لگائی تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں شہر میں آنے والے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فریکچر سے لے کر خراشوں تک زخم دیکھنے میں آئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔نئے زلزلے نے فروری 2023 کے زلزلے کی یادیں تازہ کر دیں جب ترکیہ کی جدید تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ آیا تھا۔ 7.8 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی۔ اس زلزلے سے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 55,000 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 107,000 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن