تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیئے  ہنگامی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،راجہ عبدالحنیف

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی معائنہ کمیشن کمیٹی کے چیئر مین اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ عبدالحنیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تعلیم کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ اور تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیئے کوشاں ہیں،تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیئے  ہنگامی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،ان خیالات اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی امر پورہ راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہیڈ مسٹریس نادیہ حق نواز اور دیگر اساتذہ و شخصیات موجود تھیں، ہیڈ مسٹریس نے اسکول کے طلبہ وطالبات اساتذہ اور ملازمین کی حوصلہ افزائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مریم نواز کے تعلیمی ترقی کے ویژن ''سرکاری اسکول میعاری اسکول'' کو اپنے ادارہ میں خصوصی لگن اور توجہ کے ساتھ جاری رکھیں گی۔

ای پیپر دی نیشن