اسلام آباد(وقائع نگار) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے سربراہ رائے محمد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ اوورسیز ایمپلایمنٹ وطن عزیز کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کی وجہ سے بیرون ملک روزگار ملتا ہے اور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائے محمد اکبر نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے دو رزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد پرموڑرز کی استعداد کار کو بڑھانا تھا اس ورکشاپ کے ذریعے انہیں ایمرگیشن قوانین ،محفوظ سفر اور بیرون ملک بہتر کارکردگی دکھانے کی تربیت دینا تھا ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ تھی جس کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں راولپنڈی آفس کے ڈائریکٹر فرخ جمال ،سابق ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل آف بیورو ایمریگیریشن چوہدری عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔ اووریز ایمپلائمنٹ پرموٹرز کی جانب سے میڈم ثمرین اور ساجد ثقلین نے تمام آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔