راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عشرہ صادق آل محمدکے اختتامی روز جمعرات کویوم شہادت حضرت جعفرابن محمد علیہ السلام مذہبی جذبے اور عقید ت و احترام کیسا تھ منایا جائیگا۔ اس موقع پرملک بھرمیں اختتامی مجالس اورماتمی جلوس برآمدہوں گے۔پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی عشرہ صادق آل محمدکمیٹی کے کنوینرپروفیسر سیدثمرالحسن نقوی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کنوینرمحمدعباس کاظمی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے اجلاس کوبتایاکہ عالم اسلام کے اتحاداور پاکستان کے استحکام کیلئے دعائیں اور علم کے فروغ کیلئے توانائیاں صرف کرنے کرنے کے عہد کا اعادہ کیا جائیگا۔