بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں 10 جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا دی گئی۔ 10جی براڈ بینڈ کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 9 ہزار 934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ سپیڈ ایک ہزار 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ 10جی انٹرنیٹ کی سپیڈ اتنی ہے کہ تقریباً 20 جی بی کی فل لینتھ فور کے مووی صرف بیس سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔