لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 34واں اجلاس ہوا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاپنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔