قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کافی:جاویدقصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض لے کر چلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔بڑی جماعتوں کا قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس طرح کے حالات جمہوری نظام کیلئے بڑا خطر ہ ہیں۔قومی خزانہ  سے اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،ان سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن