لاہور(نامہ نگار)مناواں کے علاقے میں فیکٹری سے چھٹی کرنے پر ملازم آفتاب پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مالک عمر اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ ملازم آفتاب کی مدعیت میں نامزد ملزم فیکٹری کے مالک عمر اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔