فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی ٹریفک ملک احمد علی اعوان نے ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرموٹر وہیکلز و ایگزیمینر آفیسر رانا احمد سعید، انچارج ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ انسپکٹر محمد پرویز، نائب انچارج میاں ناصر اقبال،سب انسپکٹر حاجی ارشاد احمد بھٹی و دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے انسپکٹر محمد پرویز نے ڈرائیونگ سکلز و ای ٹیسٹوں کے حوالے سے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کے افسران و ملازمین کی مستعدی و فرض شناسی خوش آئند ہے۔محکمانہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔