لندن (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) گیٹ وک ائرپورٹ اتھارٹی لندن نے سکیورٹی خدشات کے باعث ساؤتھ ٹرمینل کا بڑا حصہ خالی کرا دیا۔ پولیس کے مطابق سامان کے اندر سے مشتبہ ممنوعہ پیکٹ، اشیاء ملی ہیں۔ بم ڈسپوزل ٹیم کو احتیاط کے طور طلب کیا گیا۔ ائرپورٹ کی قریبی سڑکیوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ گیٹ وک ائرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں‘ فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔ گیٹ وک ائرپورٹ سے لندن جانے والی ٹرین لائن بھی متاثر ہوئی۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعہ سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ ادھر امریکی ایمبیسی لندن میں مشتبہ بیگ ملا۔ پولیس نے مشتبہ بیگ کو دھماکہ سے تباہ کر دیا۔ پولیس نے ایمبیسی اور گردونواح کے راستوں کو عوام کیلئے بند کر دیا۔ ویزا کے حصول کیلئے قطاروں میں لگے لوگ گھنٹوں ایمبیسی میں محصور رہے۔ پولیس کے مطابق بیگ کے اندر نقلی ڈیوائس تھی۔