لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے جرم کا رپورٹ ہونا لازم ہے۔ شہریوں کے درمیان بیٹھنے کا مقصد ان کے تمام خوف دور کرنا ہے۔ کوشش ہے عوام کے مسائل سننے کیلئے پولیس اْن کی دہلیز پر دستیاب ہو۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جامع مسجد خضر ہ سمن آباد میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اورموقع پر احکامات جاری کئے۔ لاہورکے 84 تھانوں کی حدود میں بیک وقت کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔ انہوںنے کہا کھلی کچہریوں سے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔