کلرسیداں ، جعلی ادویات،زائد المعیاد ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

  کلرسیداں(نامہ نگار)گھر عذاب باہر ثواب، مصباح نورین بطور ڈرگ انسپکٹر کلرسیداں تعینات ہیں مگر یہ حاضری سی ای او دفتر محکمہ صحت کے راولپنڈی دفتر میں  لگاتی ہیں اور کبھی کبھار کلرسیداں کا بھی چکر لگا لیتی ہیں مگر یہ ہفتوں کلرسیداں کا رخ نہیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے کلرسیداں میں جعلی ادویات اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت کا دھندہ پورے دھوم دھڑلے سے جاری یے اور کوئی اس کا سدباب کرنے والا نہیں ادہر کلرسیداں شہر کی نواحی بستی چکمرزا کے ملک محمد یعقوب نے ایک تحریری درخواست میں کہا کہ انہوں نے چوآروڈ کے انس دواخانہ سے دل کے امراض کے لیئے ایک دوائی خریدی گھر جا کر دیکھا تو اس کی مدت معیاد گزشتہ اگست برس اگست میں ختم ہو چکی تھی جب اس نے اس بابت دواخانہ کے انچارج سے بات کی تو ان کا جواب تھا کہ غلطی تو آپ کی یے اپ کو دوا دیکھ کے لینی چاہیئے تھے ادہر شہریوں نے کلرسیداں میں تعینات ڈرگ انسپکٹر کی عدم حاضری پر ان کے خلاف انکوائری اور کلرسیداں میں نئے ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن