غزہ کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے غزہ اور یمن پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں غزہ کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالیہ وحشیانہ بمباری میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 600 افراد شہید ہو گئے ہیں، امریکہ اور ناجائز اسرائیلی ریاست کھلم کھلا عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور تمام انسانی حقوق کے علمبردار ادارے بھی اس سفاکیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں ، عالمی برادری کا فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے اسرائیلی مظالم اور غیر انسانی سلوک پر چپ سادھ لینا انکے دوہرے معیار کا عکاس ہے، او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

ای پیپر دی نیشن