کوئینز،محل روڈپر سیوریج پائپ لائن بچھائی جائے،گھروں پر پنجروں کا خاتمہ کیلئے ناظم شوکت کی گورنر پنجاب سے اپیل

لاہور(خبرنگار) چیئرمین عوامی مسائل کمیٹی مزنگ لاہور ناظم شوکت نے گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے 22/aکوئینز روڈاور 5محل رودڈ پر گلیوں کے سیوریج کی پائپ لائن اکثر بند رہتی ہے جس سے علاقوں مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ علاقہ کا بڑے پائپ پائپ لائن بچھانے کادیرینہ مسئلہ ہے۔ جبکہ علاقے کے لوگوں نے کبوتر کے بڑے پنجرے چھتوں پر لگائے ہوئے ہیں جو کہ آندھی اور طوفان کے موسم میں خطرنا ک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان پنجروں کابھی خاتمہ ہنگامی طور پر کیا جانا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن