چشتیاں( نامہ نگار) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میںآئوٹ ڈور مریضوں کو پرچی کے اجرا کے سلسلہ میں کورونا سے بچائو کی تیسری بوسٹر ڈوز سے مشروط کردیا ہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں مریضوں کو سخت ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامناہے کیونکہ 95فیصد مریضوں نے کورونا کی تیسری بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی۔عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کے کائونٹر بناے جائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ میں حائل رکاوٹ کا خاتمہ ہوسکے۔
لازمی قرار