چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ 

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بدھ کے روز ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفننگ بھی دی،بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سری نگر ہائی وے پر دونوں انڈر پاسز پر فنشنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور دونوں انڈر پاسز کا فنشنگ ورک رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ فنشنگ ورک مکمل کرکے سری نگر ہائی وے کے انڈر پاسز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے،محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں 24/7 جاری رکھ کر رواں ماہ ہی مکمل کیا جائے اور ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن