فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر بھتہ مانگنے والے بھتہ خوروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تھانہ جھنگ بازار میں متاثرہ شہری علی ذیشان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھتہ خور ملزم ابرار، عمار اور یوسف بھتہ کی رقم نہ دینے پر اسے اٹھا کر سیف آباد کے قریب واقع اپنے ڈیرے پر لے گئے اور حبس بے جا میں رکھ کر بہیمانہ تشدد کرتے رہے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔