سپیشل امتحان انٹر کے نتائج، گوجرانوالہ بورڈ کا نتیجہ، 73.51 فیصد

گوجرانوالہ (نمائندہ ٰخصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔بورڈکے چیئرمین ڈاکٹرطارق محمودقاضی اورکنٹرولر امتحانات پروفیسرمحمدنعیم بٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 12569 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 9239 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 73.51% فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ میں بوائز2038 اور گرلز 3908 امیدواران نے شرکت کی ۔جن میں سے  1430 اور 2971بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب70.17 اور76.03 فیصد بالترتیب رہی۔ جنرل سائنس گروپ میں بوائز1508اور گرلز 726 امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 1052 اور558 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب 69.76اور76.86 فیصدبالترتیب رہی۔ کامرس گروپ میں بوائز 199اورگرلز73امیدواروں نے شرکت کی ۔جن میں سے 148اور56 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح شرح تناسب 74.37اور 76.71 فیصد  بالترتیب رہی۔ہیومینٹیزگروپ میں بوائز 610اور گرلز  461امیدواروں نے شرکت کی ۔جن میں سے 420اور356 بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب 68.85 اور 77.22 فیصدبالترتیب رہی۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پرسختی  سے عملدرآمد کویقینی بنایا ہے۔ امتحانی نظام میں غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ فیصل آباد 79.50، بہاولپور 61.45، ملتان 62.66، ڈیرہ غازی خان بورڈ کا نتیجہ 26.84 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر پاس ہونے والوں میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن