پی ٹی سی ایل کی  ڈیٹا ٹرانسمیشن سب میرین کیبل افریقہ1 سے منسلک 

ملتان( نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کامیابی سے سی ویو بِیچ، کراچی میں واقع  اپنی لینڈنگ سائٹ سے منسلک کر دیا ہے، پی ٹی سی ایل نے یہ سنگ میل افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے باضابطہ معاہدے کے بعد حاصل کیا ہے،افریقہ-1 کنسورشیم میں دنیا کی صف اول کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں شامل ہیں، جن میں موبیلی (سعودی عرب)، ای اینڈ (متحدہ عرب امارات)،G42 (متحدہ عرب امارات)، ٹیلی کام ایجپٹ (مصر)، زین اومان انٹرنیشنل ( زیڈ او آئی)، الجیری ٹیلی کام، ٹیلی یمن اور دیگر عالمی سروس فراہم کنندگان شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن