اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مظاہرین پر مبینہ تشدد اور قتل کے معاملہ میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی کرمنل کمپلینٹ پر بغیر کاروائی سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہو ئے اور کہاکہ الیکشن کیوجہ سے وکلا پیش نہیں ہوسکے،عدالت نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔