شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ موجودہ بارش سے گندم کی فصل کو نئی زندگی ملی ہے انشاء للہ اس دفعہ بھی گندم کی بمپر پیداوار ہوگی پنجاب کے کاشتکاروں نے ہمیشہ محنت اور نیک نیتی سے کام کیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے بھی کاشتکاروں کو مراعات دی جارہی ہے پاکستان جلد اجناس میں خود کفالت حاصل کرلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میں تاجرو ںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج ملک محمد بوٹا ،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ پاکستان کے زرعی ملک ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے نئے پروجیکٹ بنائے اور زیادہ سے زیادہ اجناس کو کاشت کیا جائے۔