شاہ سلمان کو وینزویلا کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا

وینزویلا کے صدر نکولس ماڈیورو نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ یہ پیغام مملکت کے نائب وزیر عبدالرحمان الراسی نے وینزویلا کے سفیر سے ایک ملاقات میں وصول کیا ہے۔صدر ویز ویلا کے صدر کا یہ پیغام دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تھے۔ وینزویلا کے سعودی عرب کے لیے سفیرڈیوڈ ویلاسکوئز کارا بولا نے خصوصی پیغام سعودی وزیر کے حوالے کیا ہے۔اس سلسلے مین سفیر اور نائب وزیر کے درمیان ملاقات کے دوران سعودی عرب اور وینزویلا تعلقات اور ان کو تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ای پیپر دی نیشن