چہلم امام حسین ، مری ،تریٹ،مبھروٹ سیداں کے مقام پر میڈیکل کمپ

  مری (نامہ نگار خصوصی )شہداء کربلا  کے چہلم کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں امام بار گاہ ڈاکٹر منظور حسین مرزاء سے اعزاروں نے ایک بہت بڑا جلوس نکالا جو انتہائی سخت حفاطتی انتظا ما  ت میں ڈاکٹر حیدر علی مرزاء  اور دیگر کی قیادت میں لوئر بازار ،صدیق چوک، ڈاکخانہ چوک اور وہاں سے ما ل روڈ پر چنار چوک سے متعلقہ امام بارگاہ میں اختتا م پزیر ہوا ۔اس موقع پر اے سی مری ،اے ایس پی اویس احمد  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید اور دیگر ضلعئی افسران بھی موجود تھے۔ جلوس کتے منتظمین کی جانب سے انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو رہا گیا ۔ادھر ریسکیو 1122کی جانب سے ضلع بھر میں 280 سے زائد ریسکیورز او ر رضاکار متعین تھے جبکہ 16 ایمبولینس گاڑیاں ، 20 موٹر بائک ،7 فائر وہیکل، 2 ریسکیو وہیکل، 2 ریکوری وہیکل تمام مقامات پر موجود رہے ۔   

ای پیپر دی نیشن