نہم جماعت نتائج، قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اور کنڈر گارٹن سکول کی نمایاں پوزیشن

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نہم جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج، قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اور کنڈر گارٹن سکول نے بازی جیت لی تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی طالبہ سمرا اقبال اور کنڈر گارٹن سکول کی طالبہ فجر ایمان نے 542 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کنڈر گارٹن سکول کے طالب علم اسد علی شجر نے 541 حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ہادیہ ظفر نے 540 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس شاندار کارکردگی پر قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اقبال صدیق سدھو، فاروق احمد کھارا، محمد امین منج، شیخ محمد مشتاق اور سید شعیب شاہ نے پوزیشن ہولڈر طلباء اور پرنسپل مریم مصطفے کو مبارکبادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن