لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انسداد ڈینگی مہم

لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہرمیں ڈینگی کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس وقت شہر بھر کے 9ٹاو¿نز میں اپنے معمول کے صفائی آپریشن کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لیے بھی سرگرم ہے۔تمام ہارٹ سپارٹ ایریاز کوروزانہ کی بنیاد پر کلئیر کیا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن تینوں شفٹوں میں جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 9 ٹاو¿نز سے 6140ٹن ویسٹ ا±ٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ۔ صفائی کے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن