محنت کشوں کی حفاظت کیلئے ایرانی حکومت موثر اقدامات کرے، محمد علی درانی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کی آمد پر سفارت خانے کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا دونوں راہنماؤں نے ایران کے روحانی رہبر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا محمد علی درانی نے سیستان (ایران) میں 12 اپریل کو قتل ہونے والے 8 مزدوروں سے متعلق بات چیت کی محمد علی درانی نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان شہید مزدوروں کے اہلخانہ کے جذبات  سے ایرانی سفیر کو آگاہ کیا قاتلوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ ان کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے محمد علی درانی نے ایرانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں کام کرنے والے محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکومت موثر اقدامات کرے یہ انتہائی غریب ترین خطے کے غریب ترین لوگ ہیں ان بے گناہوں کے قتل سے ان کے خاندان مزید غربت کا شکار ہوگئے ہیں محمد علی درانی نے کہا کہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ضمن میں مناسب اقدامات کریں دہشت گرد خطے کی ترقی، عوام کے زندہ رہنے اور روزگار کمانے کے بنیادی حقوق کے دشمن بن گئے ہیں محمد علی درانی نے کہا کہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو خطے کے امن واستحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے بیرسٹر محمد علی سیف نے انہیں خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت جو ایرانی سفیر نے قبول کر لی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ایرانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کی حکومت پاکستانی محنت کشوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی ہے

ای پیپر دی نیشن