راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)علامہ اقبال نے اس خطے کے مسلمانوں میں غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا اور الگ وطن کا تصور دیا۔پاکستان کو اگر ہم ان کے نظریئے کے مطابق چلاتے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا تو آج پاکستان ایک مختلف پاکستان ہوتا ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے پاسبان ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی وفات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، شہزاد دلاور خان،چیئرمین پاسبان ویلفیئر فانڈیشن چوہدری خورشید انور، شیخ عبدالوحید، حکیم سید محمد سہارنپوری اور دیگر مقررین نے علامہ محمد اقبال کے حوالے سے خطاب کیا ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ ترکی، ایران اوردنیا کے دوسرے ممالک میں جا کر دیکھیں تو وہ قومیں علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا نظر آئیں گی او ر وہ قومیں اپنی خودی کو بلند کر کے دنیا میں ایک اپنا نام پیدا کر رہی ہیں۔