پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ارتھ ڈے منایا گیا

لاہور( این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارھ ڈے منایا گیا ، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970 میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارز، کانفرنس اور واکس کااہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن