عبدالخبیر آزاد کی گوجرانوالہ آمد، حافظ فیصل بلال کی عیادت کی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا علامہ سید عبدالخبیر آزادکی گوجرانوالہ آمد، ایوان نعت لدھیوالا وڑائچ میں بانی چیئرمین پاکستان نعت کونسل حافظ فیصل بلال حسان کی تیمارداری کی۔ معروف نعت خواں حافظ اسامہ اجمل قاسمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے حافظ فیصل بلال حسان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے فروغ نعت کے لئے تسلسل کے ساتھ مختلف پروگراموں کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مکمل صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ بیماری کے باوجود حافظ فیصل بلال حسان نے علمائے کرام اور دوست احباب کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے اور ان کے دوستوں نے بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا جو کہ انتہائی باعث اطمینان بات ہے، اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری وسیم اللہ امین، ملک عثمان، سمیع اللہ قادری، رانا مقبول بھی موجود تھے۔ حافظ فیصل بلال حسان نے علامہ سید عبدالخبیر آزادکی ایوان نعت لدھے والا وڑائچ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن