یونیورسٹی آف ایجوکیشن، اپ سائن برطانیہ کے اشتراک سے سٹیم ایجوکیشن ٹریننگ کا آغاز 

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں اپ سائن برطانیہ کے اشتراک سے سٹیم ایجوکیشن ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ چار روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران صوبے کی 10 جامعات سے 200 سے زائد اساتذہ کو جدید طرز پر تربیت فراہم کی جائیگی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے صدارت کی، صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی تھے۔ دوسری جانب جامعہ کے سپورٹس گالا 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے ونرز کو حکومت کی طرف سے ایک ملین رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔ اپ سائن برطانیہ کے بانی پروفیسر جواد ڈار نے کہا ہم پاکستانی اساتذہ کو دنیا میں اعلیٰ سطوحات پر متعارف کرائیں گے۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ''پن ٹیک ایکسپو'' مقابلہ جات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔  جامعات اور کالجز کے طلباء نے اپنے تخلیقی و تکنیکی پراجیکٹس کی نمائش کی۔ یوای ٹی لاہور نے میکاٹرونکس اور بائیومیڈیکل ڈسپلن میں پہلی جبکہ سول انجینئرنگ میںدوسری پوزیشن اپنے نام کی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹرشاہدمنیراور فاتح ٹیم کو چیکس سے نوازا۔پہلی پوزیشن والے پراجیکٹس کو 5 لاکھ  دوسری پوزیشن والے کو 2 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن