فصل گندم جل کر راکھ‘ رانا طاہر اقبال کی متاثرہ افراد کے گاؤں آمد‘ دادرسی کی

شرقپورشریف (نامہ نگار) گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث تین گاؤں کے متاثرہ ہونیوالے افراد کی کروڑوں روپے کی 380 ایکٹر کھڑی فصل گندم شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر مکمل راکھ ہوگئی تھی ان کسانوں کی داد رسی کرنے کے لیے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ہدایات پر مقررہ کردہ نمائندہ ایم پی اے رانا طاہر اقبال ٹیم کے ہمراہ متاثرہ افراد کے گاؤں پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما طفیل بھٹی سیفی ،ملک نوید محمود چوہان ،ملک ندیم محمود چوہان، کرنل مختار احمد بھٹی ،فیاض حسین بھٹی ،ناصر علی بھٹی چوہدری افتخار علی کے علاوہ دیگر اہل گاوں کے افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم پی اے رانا طاہر اقبال نے کہا کہ زمینداروں کا جو نقصان ہوا ہے پنجاب اور وفاق حکومت سے نقصان پورا کرانے کی کوشش کریں گے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن