راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے تھر، چولستان اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں میں27 ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹر قائم کر دیئے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ سٹروک کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، بدین، دادو میں قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹر نے کام کرنا شروع کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ سٹروک کیمپ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر قائم کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ ویو سینٹرز میں تمام طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ پانی کی کمی اور گیسٹرو کا شکار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔