اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اقوام متحدہ کے وفد کے ہمراہ بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر (یو این آر سی) اور کنٹری ڈائریکٹر اس دورہ میں چیئرمین کے ہمراہ ہیں۔ دورہ کا مقصد کووڈ۔19 کے تناظر میں بلوچستان کی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی حکام کو کووڈ۔19 کے حوالہ سے این ڈی ایم اے اور اقوام متحدہ کے کردار سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے وفد کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری و سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔