مقبوضہ کشمیر : بی جے پی نے فوجی طاقت ‘ کالے قوانین کے بل پر شہروں کے تمام حقوق سلب کرلیے : حریت کانفرنس 

سرینگر ( کے پی آئی )کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت نے فوجی طاقت اور کالے قوانین کے بل پر کشمیریوں کے تمام تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج کو مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کو خوف ودہشت کا نشانہ بنانے سے روکنے کیلئے بھارت پر دبا ئوڈالے ۔ بھارتی پارلیمان کے کشمیری رکن  روح اللہ مہدی  نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر  میں سچ بولنا ہی جرم بن چکا ہے۔  سچ بولنے پر  پہلے دھمکایا جاتا ہے، پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے تاکہ سچائی کی آواز کو دبایا جا سکے۔ کشمیری  صحافی عرفان معراج کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر آغا سید روح اللہ مہدی نے ایکس پر اپنے بیان میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی کوئی آپشن نہیں ہو سکتی! عرفان، جو کہ ایک معروف صحافی اور محقق ہیں، کو 20 مارچ 2023 ء کو  بھارتی تحقیقاتی  ایجنسی این آئی ائے نے گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ اپنے گھر اور اہل خانہ سے دور دہلی کی ایک جیل میں قید ہے۔ دوسری جانب ضلع راجوری میں بھارتی فوج پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ تھنہ منڈی کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب بھارتی فوج کے سپیشل آپریشن گروپ کی ایک ٹیم وہاں گشت کر رہی تھی۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر ضلع کولگام میں کمسن بچی  تیز رفتار ٹرک تلے آکر جاں بحق  ہوگئی ہے  جمعے کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے تین سالہ بچی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت ہوگئی ۔کمسن بچی کی شناخت زینب جنید دختر جنید احمد صوفی ساکن فرصل کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر ،جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں مقامی شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔جبکہ جکوبی کشمیر میں آتشزدگی میں 20 رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے کاڈی پورہ علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں 20 رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن