لاہور(سپورٹس رپورٹر)جاپان اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ان دنوں مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں۔جاپان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بحرین کو 0-2 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔