جنرل ہسپتال سے سرکاری ادویات فروخت کرنیوالا نوسر باز گروہ گرفتار

لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل ہسپتال سے ادویات چوری کرکے مختلف ہسپتالوں کے باہر مہنگے داموں فروخت کرنے والے ملزمان سرفراز، احمد اور احسان کو گرفتار کر کے چلڈرن ہسپتال، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں سے چوری شدہ ادویات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان جنرل ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ جلد کروانے کے بہانے بھی عوام سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ان سے برآمد شدہ سرکاری ادویات و سرجیکل سامان کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن