خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری


عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
ہمارے ہاں خصوصی افراد کے حوالے سے ایک عمومی رویہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ جیسے وہ خاندان اور معاشرے پر ایک بوجھ ہوں حالانکہ ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کو بھی تمام سہولیات میسر، معاشرے میں دیگر شہریوں کی طرح مساوی مقام دیا جاتا ہے۔ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے موا قع فراہم کرنا بھی ریاست کی ذمہ دای ہے پنجاب میں جہاں ہر شعبہ زندگی سے متعلق شعبوں میں انقلابی اصلاحات کا عمل جاری ہے وہاں وزہر اعلی مریم نواز  نے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات کیے اور عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ تمام شعبہ زندگی میں بھرپور سہولیات کی فراہمی کا یقین رکھتی ہیں۔ پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایاگیا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔ سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی  سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی۔سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آؤٹ سورس کرنے کا بھی حکم دیا۔ سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔سپیشل بچوں کے داخلے یقینی بنانے کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم نافذکیاگیا۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی سپیشل سلیبس تیارکیااور منظوری دے دی گئی۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے سائن لینگویج بھی شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم  اور سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ پنجاب میں 14567 سپیشل طالبات سمیت 39085 سے زائد سپیشل طلباء   خصوصی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ صوبہ بھر کے28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مریم نوازسنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وہاڑی، لودھراں، فیصل آباد، سیالکوٹ اور میانوالی میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی نئی عمارتیں مکمل ہوگئی دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR  قائم کردی گئی، نواز شریف ''لہر'' کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ خصوصی اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا،  نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا، قدیمی مال روڈ کی دلکشی کے لئے بجلی کے تار کی انڈرگراؤنڈ شفٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے پانچ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی، نیلا گنبد، سرکلر روڈ، باغیچیاں اور بدرو کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ''آغوش'' پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ''آغوش'' پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں ''آغوش'' پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی۔ ''آغوش'' پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ''آغوش'' پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔ حاملہ خواتین کو ہر بار مراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے جبکہ ٹوٹل 6ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ''آغوش'' پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزار روپے کا تحفہ ملے گا۔ پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر 2ہزار روپے ملیں گے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ''آغوش'' پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر 1221بھی فعال کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن