ملک میں چھوٹے پیمانے پر زرعی کاروبار کو فروغ دے کر غربت میں کمی کےلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے اور انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
یورپی یونین کے فنڈ سے دیہی زندگی میں بہتری لانے کی منتخب سرگرمیوں اور پائیدار ترقی کے حوالے سے بلوچستان اور سندھ میں سمیڈا اور انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر کے تعاون سے مشترکہ طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صنعتوں اور پیداوار کے وزیر سیدمرتضیٰ محمود نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کو سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے علاقوں میں توسیع دی جائے۔