اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کاریلوے کے ریٹائرڈ ملازم روبن کا ریلوے ہیڈکوارٹر سٹور بلڈنگ سے گرنے کے واقعہ کا نوٹس، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو فون کر کے ریٹائرڈ ملازم روبن کی خیریت دریافت کی اورایم ایس سروسز کو ہدایت کی کہ مریض کو ہر ممکن بہتر ین علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ معاملے سے متعلق وزیر ریلوے کی ہدایت پر تین رکنی اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو وزیر ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملازم روبن کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر اس نے ریلوے ہیڈکوارٹر آفس لاہور کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیاجسے بزریعہ ریسکیو 1122 برائے علاج معالجہ ہسپتال لیجایا گیا۔اطلاع پاکر sho تھانہ ریلوے لاہور ساتھی پولیس اہکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچنے۔ڈاکٹر کے مطابق مضروب بیان دینے کے قابل نہ ہے۔لیکن پتہ جوئی پر مضروب نے بتایا ہے کہ اسے چکر آگئے تھے۔اور وہ گر گیا تھا۔رابن نے بیان دیا ہے کہ وہ واجبات کے بارے معلومات لینے آیا تھا ، کسی سے کوئی بات ہوئی نہ کسی نے بد تمیزی کی ہے ، ابھی کسی سے ملاقات بھی نہ ہوئی تھی وہ گرلِ کے ساتھ کھڑا تھا کہ اسے چکر آگیا اور وہ اوپر سے نیچے جا گرا ۔سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی زخمی روبن کے بیٹے شیرون سے اسپتال میں ملاقات کی ، ان کا کہنا تھا کہ رابن کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ روبن نے خود کشی کی کوشش نہیں کی ان کا پنشن سٹاف سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔
سٹور بلڈنگ