اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں انچارج چوکی پی ایچ پی ک مہیوں،چک اکا،مصری موڑ ،موٹر وہیکل ایگزامینر اور انچارج ٹریفک پولیس جہلم کی شرکت ،ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم موثر بنائیں،موٹر سائیکل سواران میں لین ڈسپلن کی پابندی اور کم عمر ڈرائیوران کی حوصلہ شکنی کریں،اوورلوڈنگ،ایکسل لوڈ مینجمنٹ ،پبلک سروس گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈی پی او جہلم کی ہدایت بازاروں میں ٹریفک کے رش کی صورت میں اضافی نفری کو تعینات کیا جائے اور ٹریفک کے بہاکو برقرار رکھا جائے، اوورلوڈنگ اور زائد مسافروں کے ساتھ پی ایس وی گاڑیوں پر جرمانے کئے جائیں،بغیر ہیلمٹ اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکل چلانے،غیر قانونی پارکنگ اور رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،ڈی پی او جہلم شہری اپنی گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائیں اور قانون کی پاسداری کریں ۔