کلر سیداں، نئی رائزنگ واٹر لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ کی گرانٹ

 کلر سیداں (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ئنی رائزنگ لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ایم سی کلر سیداں میں لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کے آفس میں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے کو بتایا گیا کہ تل خالصہ کے مقام پر گریٹر واٹر سپلائی کو چلانے کیلئے پانچ عدد الیکٹرک موٹریں نصب ہیں جن میں سے صرف تین موٹریں فعال ہیں کیونکہ رائزنگ لائن کی مخدوش حالت کے باعث تمام موٹریں ایک ساتھ چلنے کی صورت میں پریشر برداشت نہیں کر سکتی جبکہ رائزنگ لائن کا زیادہ تر حصہ پانی سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ برس بارشوں کے دوران الیکٹرک موٹرکو درست کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایم سی کلر سیداں میں تعینات الیکٹریشن جان بحق ہو گیا تھا جس پر ایم پی اے نے نئی رائزنگ لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن